سوال (4397)
ایک شخص نے پہلی بار جنازہ میں شرکت کی تھی، اب کیا وہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے، یا پڑھا بھی سکتا ہے؟
جواب
میت کا جنازہ ایک سے زائد مرتبہ پڑھ بھی سکتے ہیں، پڑھا بھی جا سکتا ہے، خواہ تدفین سے پہلے یا بعد میں ہو یا غائبانہ ہو، لہذا کسی نے ایسا کیا ہے کہ پہلے جنازہ پڑھ چکا ہے، دوبارہ وہ پڑھ بھی سکتا ہے اور پڑھا بھی سکتا ہے، سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ پر جنازہ ایک سے زائد مرتبہ یا بار بار پڑھنا ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ