سوال (3220)

کون سے بارہ اعمال مل کر رائی کے دانے کے ایمان جتنے بنتے ہیں؟

جواب

الشیخ حافظ عبدالمنان نور پوری رحمۃ اللّٰہ علیہ ایک بار ہمارے جامعہ میں تشریف لائے تو ایمان کی کیفیات بیان کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا تھا کہ رائی کے دانے کے برابر ایمان کے لیے گیارہ چیزیں ضروری ہیں، چھے ارکان ایمان اور پانچ ارکان اسلام، اور فرمایا کہ ان گیارہ میں سے کسی ایک سے بھی کمی کا مطلب ایمان سے محرومی ہے۔

فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ