سوال (4473)

چھترا تیرا ماہ کا ہے، آج تک دوندا نہیں ہوا ہے، بلا عذر قربانی کی گنجائش ہے کہ پال کے بڑا کر رہے ہیں یا اب بیچیں پھر نیا جانور خریدیں۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ صرف و صرف دوندا ذبح کرو، اگر دوندا نہ ملے تو پھر گنجائش نکلتی ہے، بھلے وہ تیرا ماہ تو دور کی بات ہے، تیرہ سال کا ہو جائے، اگر دوندا نہیں ہے تو قربانی نہیں ہوگی، اس لیے اس کو بیچ کر دوندا خرید لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ