سوال 6776
ایک بچی 13 سال کی جو اس وقت مدینہ میں ہے، اپنی فیملی کے ساتھ اس کے ایام خاص شروع ہوگئے ہیں اور پوری فیملی عمرہ کے لیے نکل رہی ہے، کیا وہ غسل کرکے احرام باندھے گی؟
جواب
جی ہاں، وہ بچی غسل کر کے، کپڑے پہنے ہوئے احرام کی نیت اور شکل اختیار کر سکتی ہے۔ اس میں جو احرام کی پابندیاں ہیں، ان کا تھوڑا سا خیال رکھنا کافی ہے۔ اگرچہ احرام کی اصلی پابندیاں میقات سے شروع ہوتی ہیں، لیکن گھر سے ہی تیاری کر کے، خود کو احرام کے مطابق تیار کر کے جانا بہتر ہے۔ ذوالحلیفہ پہنچ کر وہ نیت کرے: “اللہم لبیک بعمرۃ”، پھر مکہ پہنچ کر پاک ہو جانے کے بعد عمرہ ادا کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




