سوال (3929)
اگر پندرہ دن کے بعد پیریڈز آئیں تو وہ کیا حیض کے ایام شمار ہونگے؟
جواب
بعض اوقات خواتین کے ساتھ ایسا ہو جاتا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کا اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ مہینے میں تین دفعہ بھی حیض کے ایام آ سکتے ہیں، اس میں بڑی عورتوں کی بات راجح ہوتی ہے، اس میں یہ ہوتا ہے کہ رنگ اور بو وغیرہ سے چیک کرکے فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ حیض کاہے یا استحاضہ کا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ