سوال (4165)
رمضان میں جو روزے رہ گے ہیں وہ تو رکھنے ہیں، وہ رکھ رہی ہوں، کیا اس کی نیت شوال کی بھی کر سکتی ہوں، شوال کے بھی چھ روزے ہو جائے اور جو رمضان المبارک کے روزے رہ گے ہیں وہ بھی ہو جائیں۔
جواب
دو تین روزوں کی نیت ایک ساتھ کرنا صحیح نہیں ہوگا، جو روزہ آپ نے رکھنا ہے ان میں سے کسی ایک کی نیت کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ