سوال (3850)
بیوی کا پہلا شوہر فوت ہو جائے، اور بیوی دوسرا شوہر کرلے تو جنت میں پہلے شوہر کو ملے گی؟ یا دوسرے شوہر کو ملے گی؟
جواب
اللہ تعالیٰ جنت نصیب فرمائے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
“وَ لَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَشۡتَهِىۡۤ اَنۡفُسُكُمۡ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَدَّعُوۡنَ” [سورة فصلت : 31]
«اور تمھارے لیے اس میں وہ کچھ ہے جو تمھارے دل چاہیں گے اور تمھارے لیے اس میں وہ کچھ ہے جو تم مانگو گے»
اللہ تعالیٰ سب کو جنت نصیب فرمائے، وہاں چاہت چلے گی، دلائل کی رو سے یہ بات اہل علم نے سمجھی ہے کہ اس عورت کو اختیار دیا جائے گا، جس کے ساتھ رہنا چاہے رہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ