سوال (4125)

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بوڑھا اور بیمار آدمی ہوں، میرے لیے قیام کرنا مشکل ہے، لہذا آپ میرے لیے کسی ایک رات کا تعین کر دیں، شاید اللہ تعالیٰ مجھے اس میں شب قدر کی سعادت سے نواز دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ساتویں یعنی ستائیسویں رات کا اہتمام کرو۔
[مسند احمد: 4047 ] کیا یہ روایت صحیح ہے؟

جواب

یہ روایت صحیح ہے، البتہ یہ پہلے ان احادیث کی طرف اشارہ ہے، جس میں کبھی 23 اور کبھی 27 کی طرف اشارہ ہے، اس لیے بعض اہل علم اس طرف چلے گئے ہیں، کچھ اور ادلہ سے بھی مفہوم لیا گیا ہے، البتہ ہر رات کے بارے میں دلائل ہیں، لیکن آخری فیصلہ یہ ہے کہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں اس کو تلاش کیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ