سوال (4319)

قرآن و حدیث سے کوئی ایسی حدیث ملتی ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 27 اونٹ بیچ کر ایک کرتا خریدا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کرتے کو پہن کر اتار دیا تھا یعنی کہ اجازت دے دی کہ اتنا مہنگا کرتا پہنا جا سکتا ہے، لیکن سنت نہیں بنائی ہے۔

جواب

واللہ اعلم، ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: بارک اللہ فیک، طارق جمیل صاحب دیوبند کے بڑے خطیب ہیں، ان کو کسی نے پوچھا کے آپ کا لائف سٹائل بہت ہی اعلی ہے، کروڑوں کی گاڑیوں میں آپ گھومتے ہیں، بینک بیلنس کئی زمینیں اور برینڈوں (کمپنیوں) کے مالک ہیں، اور آپ لوگوں کو درس سادگی قناعت کا دیتے ہیں، کم میں گزارا کرو، سادہ رہو، زیادہ سہولیات کو نہ پکڑو، اس کا پھر طارق جمیل صاحب نے یہ حدیث سنا کر جواب دیا ہے، بہرحال تحقیق ہو گئی ہے یہ من گھڑت ہے۔ واللہ اعلم