سوال (4370)

وراثت کی تقسیم میں تین بھائی اور ایک بہن ہے اور بچوں کی والدہ ہیں مکان کی تقریباً قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، یہ وراثت کس طرح تقسیم ہو گی راہنمائی فرمائیں؟

جواب

تین بھائی اور ایک بہن اگر فوت ہونے والے کی اولاد ہیں اور بچوں کی والدہ فوت ہونے والے کی بیوہ ہے تو کل رقم کے آٹھ حصے کیے جائیں گے ایک حصہ بیوہ کا دو دو حصے تینوں بھائیوں کے اور ایک حصہ بہن کا،
ڈیڑھ کروڑ میں سے
بیوہ ۔۔ 18,75,000
ہر بھائی۔۔ 37,50,000
بہن۔۔ 18,75,000
بیوہ کو اٹھارہ لاکھ پچھتر ہزار
ہر بھائی کو سینتیس لاکھ پچاس ہزار
بہن کو اٹھارہ لاکھ پچھتر ہزار

فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ