سوال (1765)

شیخ کوئی عورت کلالہ ہے ، اس کے ورثاء میں سے تین بھائی اور پانچ بہنیں ہیں ، میت نے ایک تہائی وصیت بھی کی تھی ، باقی ترکہ کیسے ہوگا ؟

جواب

میت کی 1/3 وصیت پوری کرنے کے بعد باقی مال 3 بھائیوں اور 5 بہنوں میں اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

“وَ إِنْ كَانُوا إِخْوَةً رِجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ” [النساء: 176]

«اور اگر بھائی اور بہن یعنی مرد اور عورتیں ملے جلے وارث ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصے کے برابر ہے»
المختصر کل 11 حصے بنا لیں ، 6 حصے 3 بھائیوں کو اور 5 حصے 5 بہنوں کو مل جائیں گے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ