سوال (4441)

کیا تین دن کے بعد میت کے گھر تعزیت کرنے جا سکتے ہیں؟

جواب

تعزیت کے لیے کبھی بھی جا سکتے ہیں، کیونکہ آج کل وقت ، نظم اور ترتیب کے معاملات ہیں، اگرچہ بعض علماء نے منع کیا ہے کہ تین دن کے بعد کوئی تعزیت نہیں ہے، جیسا کہ ابن باز رحمہ اللہ وغیرہ، لیکن ہماری دانست میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، جب تک اس میں کوئی غیر شرعی معاملہ نہ ہو، صرف یہ ہے کہ ترتیب ہی ایسی بنے۔ تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ