سوال (4269)

ایک بندہ غصے میں بیوی کو تین طلاق دے دیتا ہے اور پھر دوسرے دن بھی طلاق دے دیتا ہے اور عدت کے اندر رجوع کر لیتا ہے تو اس پر رہنمائی درکار ہے؟

جواب

جب طلاق دے دی ہے، تو عورت عدت میں داخل ہوگئی ہے، پھر اس نے دوسرے دن جو طلاق دی ہے، اس طلاق کو طلاق لغو کہا جاتا ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اس کا رجوع درست ہے اگر عدت کے اندر کر لیا ہو۔
جواب: جی درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ