سوال (4036)
تکبیر اولیٰ کے ساتھ چالیس دن نماز پڑھنے سے انسان بری موت سے بچ جاتا ہے، اس طرح کی فضیلت میں کوئی صحیح روایت ہے؟
جواب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:
“مَنْ صَلَّى لِلَّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فِي جَمَاعَةٍ، يُدْرِكُ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى كُتِبَ لَهُ بَرَاءَتَانِ: بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ، وَبَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ”. [سنن الترمذی ، حسن]
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ