سوال (6242)
چار بھائی تھے، تین شادی شدہ ان میں بڑا بھائی فوت ہوگیا، اس کے دو بچے ایک بیٹی ایک بیٹا ہے، وہ جو چھوٹا بھائی تھا، اسکی ماں نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی بہو سے کردی، تاکہ بچے ہمارے پاس ہی رہیں اب چاچو ان دوبچوں کو اور اس کے اپنے بچے بھی پیدا ہوگے سب کو سنبھال رہا ہے، اب گھر تقسیم ہونے کی باری آئی وہ گھر چار حصوں میں تقسیم ہوگا یا تین میں مطلب ماں کا بہنوں کا حصہ نکال کر جب بھائیوں کی باری آئی تو جگہ چار حصوں میں تقسیم نہی ہوگی کیونکہ بھائی چوتھا نہی رہا تو اسکا بیٹا تو ہے نہ اس بارے ذرا تفصیلی بیان فرما دیں؟
جواب
سوال میں ایک وضاحت کر دیں کہ بڑا بھائی جب فوت ہوا تب ان کے والد صاحب زندہ حیات تھے یا نہیں، اگر بڑے بھائی کی وفات کے وقت ان کے والد صاحب زندہ تھے تو بڑے بھائی کا حصہ ختم ہو گیا اور جگہ تین حصوں میں تقسیم ہو گی اور اگر والد صاحب پہلے فوت ہو چکے تھے تو جگہ چار حصوں میں تقسیم ہو گی اور فوت ہونے والے بڑے بھائی کا حصہ ان کی بیوہ اور بچوں کو ملے گا۔
فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ




