سوال (6364)

مسئلہ وراثت، ایک شخص اس کی دو شادیاں پہلی بیوی سے پانچ (5) بچے ایک(1) بیٹا اور (4) بیٹیاں ہیں۔ اور بیوی فوت ہو چکی ہے، دوسری بیوی سے صرف ایک (1) بیٹی ہے اور وہ شخص فوت ہو چکا ہے اور اس وراثت کل مالیت پچاس لاکھ ہے، اس کی تقسیم کیا ہے؟ تحریری جواب مطلوب ہے۔

جواب

فوت ہونے والی بیوی کے پانچوں بچے بھی وراثت کے حقدار ہوں گے اور دوسری بیوی کی بیٹی بھی حقدار ہو گی اسی طرح دوسری بیوی جو زندہ ہے اسے بھی اپنے خاوند کی وراثت کا آٹھواں حصہ ملے گا۔
ان کے درمیان وراثت اس طرح تقسیم ہو گی کہ ٹوٹل مال کے آٹھ حصے کریں جس میں بیوی کو ایک حصہ دے دیں اور باقی سات حصوں میں سے دو حصے بیٹے کو ملیں گے جبکہ پانچ حصے پانچوں بیٹیوں میں برابر تقسیم ہوں گے۔
پچاس لاکھ کی تقسیم میں سے ملیں گے
بیوہ کو چھے لاکھ پچیس ہزار روپے
6,25,000
بیٹے کو بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے
12,50,000
چار بیٹیاں پہلی بیوی سے اور ایک بیٹی دوسری بیوی سے ہے ان پانچوں میں سے ہر کسی کو ملیں گے چھے لاکھ پچیس ہزار روپے
6,25,000

فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ