سوال 6802
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ!
کیا بیان کردہ حدیث (نئے شہر میں جاکر پیاز کھانے والی) درست ہے؟ رہنمائی فر مادیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ روایت ثابت نہیں ہے منقطع روایت ہے۔ ضعیف ترین روایت ہے بلکہ موضوعات میں سے ہے۔
“قال رسول الله ﷺ: إِذَا دَخَلْتُمْ بِلَادًا فَكُلُوا بَصَلَهَا، يُطْرَدُ عَنكُم وَبَاءُهَا”
ترجمہ: حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی شہر میں داخل ہو تو اُس کی پیاز کھا لو، اُس شہر کی بیماریاں تم سے دور کر دی جائیں گی۔
[تخريج فوائد ابن نصر عن مشايخه بتحقيق حمزة الجزائري، ص: 76، ح: 63 والآثار المروية في الأطعمة السرية لابن بشكوال بتحقيق أبو عمار محمد یاسر، ص: 265، ح: 95.
الحكم في هذا الحديث هو أن هذا الحديث منفي وأن سنده ضعيف جداً ومنقطع.
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




