سوال (878)

کیا آب زم زم نیچے بیٹھ کر پی سکتے ہیں؟ یا پھر کھڑے ہو کر پینا چاہیے؟

جواب

جی بالکل بیٹھ کر ہی پینا چاہیے ، اس کی کوئی تخصیص نہیں ہے ، عام پانی والا حکم ہے ۔
کھڑے کر پینا بھی ثابت ہے ، لیکن یہ آب زم زم کے لئے خاص نہیں ہے ، عام پانی بھی کھڑے ہو کر پیا جا سکتا ہے .واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

پانی کوئی سا بھی ہو بیٹھ کر پینا ہی مسنون ہے ، البتہ جواز کھڑے ہوکر پینے کا ہے ، جواز کو جواز رکھا جائے ، سنت کو سنت رکھا جائے ، جواز کو اتنا رواج نہ دیا جائے کہ وہ سنت بن جائے ، سنت کو اس قدر ترک نہ کیا جائے ، کہ وہ کسی اور درجے میں چلی جائے ، آب زم زم کے بارے میں بطور خبر یہ بات آئی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیا تھا یا تناول فرمایا تھا ، جہاں اژدھام ہو وہاں تو ایسا ہوجاتا ہے ، ماضی میں بھی ہوا ہے ، آج کل بھی ہو رہا ہے ، بس یہ بات ہے ، نہ کوئی امر ہے اور نہ کوئی حکم ہے ، نہ کوئی سنت ہے ، یہ عجیب بات ہے کہ مکہ سے لاکر گھر میں کھڑے ہوکر پینا ، شیخ نورپوری رحمہ اللہ نے کہا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کی وہاں سے لا کر ادھر کھڑے ہوکر پینا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

کبھی کبھار بوقت ضرورت کھڑے ہوکر پیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

زم زم ہو یا کوئی پانی کھڑے ہو کر پینا جائز ہے بہرحال افضل بیٹھ کر پینا ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ