سوال (3292)

آب زم زم قبلہ رخ اور کھڑے ہو کر پینا چاہیے؟

جواب

اس حوالے سے کوئی بھی صحیح روایت موجود نہیں ہے، جہاں تک کھڑے ہونے کا ذکر ہے، یہ صرف بطور خبر بیان ہوا ہے، اس جگہ جہاں زمزم موجود ہے، وہاں کھڑے ہوکر زمزم پیا گیا ہے، وہاں پینے کی خبر آئی ہے، وہ کوئی حکم اور شرع کے طور پر بیان نہیں ہوا ہے، اگر وہاں کوئی کھڑے کھڑے ہی لیتا ہے، یہ گنجائش دی جا سکتی ہے، باقی ایسا تو کہیں بھی نہیں ہے کہ وہاں سے لاو، یہاں اہتمام کے ساتھ کھڑے ہو کر پیو، بس یہ لوگوں نے بنایا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے کنویں کے پاس تشریف لائے تو اس وقت وہاں پہ ازدحام تھا، دوسرا وہاں پر کیچڑ تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عباس سے فرمایا کہ پانی لاو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے پی لیا تھا، اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ پانی کھڑے ہوکر پیا جا سکتا ہے، لیکن اس سے یہ ظاہر کرنا کہ زمزم کھڑے ہوکر پینا سنت ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ