سوال 6955

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس بات کی تحقیق درکار ہے؟
لگتا ہے میرے پاک نبی کی پیشگوئیوں میں سے ایک اور پیشگوئی پوری ہو گئی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

“إذا رأيتم عموداً أحمرَ من قِبل المشرقِ في شهرِ رمضانَ، فادَّخِروا طعامَ سنتِكم”

ترجمہ: جب تم رمضان کے مہینے میں مشرق کی جانب آگ کا ستون دیکھ لو، تو ایک سال کے خوراک کا ذخیرہ کرو۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ارشاد فرما رہے تھے تو آپ مدینے میں تشریف فرما تھے۔ اور عرب کے مشرق میں ایران ہے۔
ایران کے آئل ڈپوٹ پر صہیونی حملے کے بعد آگ ستون بن کر بھڑک اٹھی۔
اگر اس حدیث پاک سے یہی مراد ہے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق ایک سال کیلئے خوراک اور دیگر اخراجات کا ذخیرہ کیا جانا مناسب ہوگا۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد قحط پڑ جائے۔

جواب

٥١٤- إذا رأيتم عمودا أحمر من قبل المشرق في شهر رمضان فادخروا طعام سنتكم فإنها سنة جوع
(طب) عن عبادة بن الصامت.
(ضعيف)

فضیلۃ العالم عثمان زید حفظہ اللہ

یہ غیر ثابت اور منکر ہے۔
شیخ الباني رحمه الله تعالى نے منکر قرار دیا ہے۔ دیکھیئے الضعيفة للألباني:(6988) اس کے قریب متن سے بعض آثار بھی ہیں
ترتيب الأمالي الخميس للشجري:(1491 ،1492 ،1493)
یہ خبر ثقات حفاظ کرام نے بیان نہیں کی ہے نہ ہی پہلے،دوسرے درجے کی کتب میں ائمہ محدثین نے ایسا کچھ نقل کیا ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ