سوال (5455)

کیا آگ پر پکی ہوئی چیزوں سے وضوء کرنا چاہیے؟

جواب

اسلام میں پہلے یہ حکم تھا کہ آگ پر پکا ہوا کھانا وغیرہ کھانے کے بعد وضو کیا جائے، لیکن بعد میں یہ حکم منسوخ کر دیا گیا تھا، اب کھانا کھانے کے بعد وضو کرنا لازمی نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ