سوال (3688)
جب جماعت کھڑی ہو اور ایک صف مکمل ہو جائے تو جو شخص بعد میں آئے، کیا وہ اکیلا نماز پڑھے یا پھر اگلی صف سے کسی کو کھینچ لے، ان دونوں میں سے کون سی چیز بہتر ہے، اس کی مع دلیل وضاحت کردیں۔
جواب
اہل علم کی مباحث کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر صف مکمل ہے، وہ مجبوراً پیچھے کھڑا ہے تو نماز ہو جائے گی، بشرطیکہ آگے جگہ نہ ہو۔ اگر وہ آگے سے کھینچ لیتا ہے، یہ بھی درست ہے، اس حدیث پر قیاس کرتے ہوئے، جس میں یہ ہے کہ جب دو بندے نماز پڑھ رہے ہوں، تیسرا بندہ آئے گا، تو اس بندے کو پیچھے کھینچ لے یا امام کو آگے دھکیل دے، ایک صورت یہ ہے کہ امام کے برابر کھڑا ہو جائے، یہ تینوں مباحث موجود ہیں، ہمارے نزدیک آگے صف سے بندہ کھینچ لینا بہتر ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ