سوال (6502)
عائرہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا معنیٰ بھی بتا دیں؟ اور آئرہ یہ نام رکھا جا سکتا ہے یا نہیں معنی بھی بتا دیں؟
جواب
عائرہ پریشان، سرگرداں، حیران، راز افشاں کرنا، راز افشاں ہونا، معنی کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے، اور الف مدہ کے ساتھ جو آئرہ ہے یہ مل نہیں رہا اور اہل علم نے اس کی بھی نفی کی ہے بہرحال عائزہ رکھ لیں ٹھیک ہے جس کا معنی ہے، پناہ کی طالب یا پناہ چاہنے والی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




