سوال (643)

کیا آخری دو رکعت میں امام سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ پڑھ سکتا ہے ؟

جواب

چاروں رکعتوں میں قرأت کر سکتا ہے ، لیکن جو چیز فرض ہے وہ سورۃ فاتحہ ہے ، باقی اگر چاروں رکعتوں میں قرأت کرے تو کر سکتا ہے ۔ اس پر صحیح مسلم کی روایت شاہد ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ