سوال     6681

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا نماز میں بعد میں ملنے والا آخری تشہد میں درود کے بعد دعائیں پڑھے گا یا خاموش بیٹھے گا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ امام کی اقتدا میں بیٹھا ہے تو امام کی اقتدا میں اس کو دعائیں بھی پڑھنی چاہئیں۔ خالی بیٹھے گا تو کچھ اور سوچے گا بیٹھ کے۔ لہذا اجر کماتا رہے نماز کی حالت میں ہے، دعائیں پڑھتا رہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ