سوال (3562)
کیا آخری تشھد میں شامل ہونے والا جماعت کا اجر پا سکے گا؟
جواب
بات نیت کی ہے، اگر اس کی نیت صحیح ہے، اگر جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوا، اگر کسی سبب سے لیٹ ہوا ہے، عذر کی بناء پر لیٹ ہوا ہے، اللہ کی رحمت وسیع ہے، روایتوں میں یہ بات آئی ہے کہ اگر تشھد میں بھی شامل ہوا ہے، اس کو اجر ملے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
بلکہ اگر کوئی شخص اہتمام کر کے گھر سے آئے، اس کی طرف سے کوئی سستی نہ ہو لیکن مسجد میں پہنچے تو نماز ہوچکی ہو تو اسے بھی جماعت کا اجر ملے گا۔ وفضل الله واسع.
من توضأ فأحسن الوضوء ثم راح فوجد الناس قد صلوا أعطاه اللَّه مثل أجر من صلاها وحضرها لا ينقص ذلك من أجرهم شيئًا”
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
اس خاص روایت کی صحت پر کچھ عرض کریں آپ، خالص نیت کے مطابق اجر کا ملنا تو واضح ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ