سوال (234)

شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ عامی کیلئے ائمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید واجب قرار دے رہے ہیں ، علماء سے گزارش ہے اس پر اپنی رائے دیں ؟

جواب:

عوام میں ان چیزوں کو عام کرنا صحیح نہیں ہے ، کیونکہ جو علماء کے مفاہیم ہوتے ہیں ، ان کو وہ سمجھ ہی نہیں پاتے ہیں ، پھر اس بات کو اچھالتے ہیں کہ عامی کے لیے تقلید کی اجازت دے دی ہے ، حالانکہ تقلید عوام اور خواص دونوں کے لیے نہیں ہے ، وہ علماء سے بندھے رہنے والے عمل کو اس طرح تعبیر کرتے ہیں ، پھر لوگ سمجھتے ہیں کہ تقلید نکل آئی ہے ، جس طرح معاشرے میں بولا جاتا ہے کہ وہ قابل تقلید ہے ، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید کرتا ہوں ، اس میں بھی علماء کو اجتناب کرنا چاہیے ۔ اگر شیخ نے تقلید شخصی مراد لی ہے ، تو شیخ کی بات قابل مذمت ہوگی بصد احترام واپس کی جائے گی ۔ ہمارے نزدیک تو یہ بات صحابہ کے آثار سے منقول ہے :
“لايقلدن احدكم دينه رجلاً”
کوئی کسی کی دین میں تقلید نہ کرے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ حفظہ اللہ نے جاہل کے لئے تقلید کرنے کا کہا ہے ، عمومی فتویٰ تو شیخ حفظہ اللہ نے نہیں دیا ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ