سوال (5343)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے اس شعر سے بھی ہوتی ہے کہ جس میں آپ نے فرمایا: حضرت یوسف علیہ السلام کا حسن دیکھ کر عورتوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں، اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن وجمال دیکھ لیتیں تو اپنے دل کاٹ لیتیں، کیا یہ قول صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے؟
جواب
سند کا تو پتہ نہیں البتہ علامہ نبھانی اور آلوسی سے علماء نقل کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ہم نے ایہ ثر کسی بھی کتاب میں نہیں دیکھا ہے۔ دوسرا یہ غلو پر مبنی ہے۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ