سوال       6806

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ حرم مکی اور مدنی دونوں میں 13 رکعات تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، کچھ عرصہ سے 10 رکعات اور 3 وتر اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں؟ جزاک اللہ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آٹھ رکعت سنت ہیں۔ اس کے بعد وتر میں آپ کو گنجائش ہے۔ وتر ادا کرنے کے دو طریقے ہیں: آپ دو الگ اور ایک الگ کر دیں، یا دو اور دو کر کے چار الگ کر دیں اور ایک الگ کر دیں۔
اب اس ترتیب سے وہ گیارہ ہو جائیں، یا تیرہ ہو جائیں، یا اس سے بھی زیادہ ہو جائیں سب جائز ہے۔
لہذا اصل بحث آٹھ رکعت پر ہے، وتر پر بحث نہیں ہے۔ وتر علیحدہ سے، مستقل دلائل کے ساتھ ثابت ہیں: ایک ہوں، یا تین ہوں، یا پانچ ہوں، یا سات ہوں، یا نو ہوں سب درست اور ثابت شدہ طریقے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ