سوال (6384)
خاوند اور بیوی اپس میں باتیں کررہے تھے اس دوران خاوند نے کہا کہ میں دو تین شادیاں اور کروں گا اس کے جواب میں بیوی نے کہا کہ اگر تو دو تین شادیاں کرنی ہیں تو مجھے بھی دو تین دو گے لیکن لفظ طلاق نہیں کہا تو اس دوران میں خاوند نے کہا کہ چلو اب میں دو تین دے دیا لہذا اس صورت میں طلاق واقع ہو گئی یا نہیں؟
جواب
اس سے اگر کنایہ قرار دیا جائے تو شوہر کی نیت دیکھی جائے گی، اگر طلاق کی نیت ہے تو ایک طلاق واقع ہو جائے گی، اگر طلاق کی نیت نہیں تھی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




