سوال (2570)

اپنے آبائی گاؤں میں نماز قصر ہوگی یا مکمل ہوگی؟ وہاں جائیداد زمین ہے، لیکن گھر نہیں ہے چچا تایا کے گھر ہیں۔

جواب

یاد رکھیں کہ جہاں رہائش نہیں ہے، وہاں قصر نماز ہوگی، یہ تو مہمان کے طور پہ جاتا ہے، وہاں قصر کرے گا، جہاں اس کی رہائش ہے، وہاں آکر نماز پوری پڑھے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ