سوال (6602)

“عبد العزام” نام رکھنا درست ہے؟

جواب

درست نہیں ہے، کیونکہ “عزام” اللہ کا نام نہیں ہے اور اللہ کے علاوہ کسی اور کا عبد/ بندہ بننا درست نہیں ہے۔ صرف “عزام” نام رکھا جا سکتا ہے یا پھر “عبد العزیز” رکھ لیں۔

فضیلتہ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

العزام اللہ کے ناموں میں نہیں لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ