سوال (5366)

عبد العزی (عبداللہ رضی اللہ عنہ) کے ایمان لانے کا واقعہ بتا دیں؟

جواب

شیخ محترم شائد آپ کا اشارہ اس صحابی کی طرف ہے جن کا نام عبدالعزی تھا لیکن قبول اسلام کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھا تھا، ان کا تعلق مزینہ قبیلے سے تھا، انھیں ان کے چچا نے پالا تھا، انھوں نے اسلام قبول کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو ان کے چچا نے دھمکی دی کہ تمھیں دی ہوئی سب آسائشیں چھین لوں گا، لیکن سیدنا عبداللہ (عبدالعزی) نے کسی بھی دھمکی کی پرواہ کیے بغیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کا فیصلہ کیا، تو ان کے چچا نے ان کا لباس بھی اتروا لیا، حتی آپ بالکل برہنہ ہوگئے، اپنی ماں کے پاس گئے تو اس نے بدن چھپانے کے لیےایک چادر دی، جسے انھوں نے دو حصوں میں تقسیم کر کے اپنا ستر چھپایا اور رسول اللہ کی طرف روانے ہوگئے۔نماز فجر کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو پوچھا تم کون ہو؟ انھوں نے بتایا میں عبدالعزی ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ذوالبجادین (دوچادروں والے) عبداللہ ہو۔۔۔۔ اس سے زیادہ مجھے تو تفصیل نہیں مل سکیں، شیوخ راہ نمائی فرمادیں گے،

فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ