سوال (3313)

عبداللہ بن جدعان صحابی تھے؟

جواب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا کہ عبداللہ بن جدعان بڑے سخی تھے، کیا جنت میں جائیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جتنا مرضی بڑا سخی ہو، لیکن اللہ کی ذات کے ساتھ شرک کیا تھا اور کبھی “لا الہ الا اللہ” نہیں کہا تھا۔ اس لیے وہ کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
اس پر اتفاق ہے کہ عبد اللہ بن جدعان صحابی نہیں تھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ