سوال 7014

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا آب زم زم سے نہانا، وضو کرنا اور منھ ہاتھ دھونا بے ادبی ہے؟ ہمارے ایک دوست اسے کبیرہ گناہ قرار دے رہے تھے۔ پھر علماء سے پوچھنے پر بات ختم ہوئی۔ راہ نمائی فرمادیں۔ جزاکم اللّہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
زم زم کو پینے کے علاوہ سر پر اور جسم پر ڈالنا تو صراحت کے ساتھ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
البتہ اس کے علاوہ بھی زم زم کو عام پانی کی طرح کسی بھی درست استعمال میں لایا جا سکتا ہے، جب زم زم شروع ہوا تھا، تو وہاں یقینا سب کام اسی کے ذریعے کیے جاتے ہوں گے، کیونکہ سیاق و سباق سے یہی سمجھ آتا ہے کہ وہاں اس کے علاوہ کوئی اور پانی کا بندوبست نہیں تھا۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ