سوال (1857)

کیا ابوبکر کی بجائے بوبکر لفظ کہہ سکتے ہیں ؟

جواب

شعری ضرورت کی خاطر اختصار کے طور پر بوبکر کہنے بولنے لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، ناموں میں اختصار ہر زبان میں ہوتا ہے۔ عربی میں مالک کو مال ، حارث کو حار اور عائشہ کو عائش یا عیشہ کہہ لیا جاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

ابو بکر اور ابو حنیفہ کو بو بکر اور بو حنیفہ کہنا اردو ادب کے جو ماسٹر ہوتے ہیں ، وہ شاید اس کی اجازت دیتے ہیں ، شاید اس طرح کچھ شعراء کے اشعار بھی مل جائیں گے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ