سوال (1884)

ابو لہب کی اولاد میں سے پانچ لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے : تین بیٹیاں : دُرہ، خالدہ اور عزہ ۔ ان تینوں کا شمار صحابیات میں ہوا ہے ، دو لڑکے : عتبہ اور مَعتب ، ان دونوں کا شمار صحابہ میں ہوا ، اور یہ سب قرآن کی آیت “تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ” “ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه ہلاک ہو گیا” پڑھتے تھے۔
مطلب عقیدہ اور توحید میں کوئی رواداری اور سمجھوتہ نہیں ہے ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟

جواب

یہ بات اصحاب سیر نے کی ہے، لیکن یہ پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے، البتہ ابو لہب کے دو بیٹوں کے اسلام کا تذکرہ ابن سعد نے الطبقات الکبیر میں 4502 نمبر روایت میں کیا ہے ، لیکن وہ روایت ہاشمی مشائخ کی وجہ سے ضعیف ہے جو کہ مجہول ہیں.

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ