سوال 6628
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا ابو محمد کنیت رکھ سکتے ہیں؟ تھوڑا واضح جواب چاہیے۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، ابو محمد کنیت رکھنا بالکل جائز ہے، کیونکہ بچوں کا نام محمد رکھنا شرعاً ثابت اور درست ہے۔ لہٰذا اس کے والد کا ابو محمد کہلانا بھی درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
تلاش کرنے پر اہلِ علم میں اس طرح کی کنیتیں بکثرت ملتی ہیں، مثلاً ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدیؒ وغیرہ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




