سوال 6707
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ابو ذر نام کا کیا مطلب ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عمومی طور پر اہلِ علم اور لغت کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ جو نام کسی صحابیؓ کا ہو، اس کے معنی تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے کہ نبی کریم ﷺ بے مقصد یا بے معنی ناموں کو بدل دیا کرتے تھے۔ جب کوئی نام خود نبی ﷺ نے رکھا ہو یا آپؐ کی زبانِ مبارک سے ادا ہوا ہو، جیسے ابوذرؓ، تو پھر اس کے معنی کھوجنے کی حاجت نہیں رہتی۔
البتہ جو لغوی معانی ملتے ہیں، وہ واضح رہنے چاہییں۔ عام طور پر کچھ لوگ اسے ’ز‘ کے ساتھ سمجھتے ہیں، جیسے زرگر (سونے والا، سنار)، لیکن دراصل یہ ’ذ‘ کے ساتھ ہے۔
’ذ‘، ذرہ سے ماخوذ ہو سکتا ہے، جس کے معنی باریک چیز کے ہیں۔ یہ چیونٹی کے معنی میں بھی آ سکتا ہے، ذرات کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے، اور اس کے دیگر لغوی معانی بھی موجود ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



