سوال (972)

کرنٹ اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا جائز ہے ، کیا اگر رکھنا جائز ہے تو کیا اس پر زکاۃ ہوگئی ؟

جواب

یہ انسان کی بچت اور سرمایہ ہے ۔ سال گزرنے کے بعد اگر وہ نصاب کے برابر ہے تو زکاۃ ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

پیسے جہاں بھی رکھے ، وہ آپ کے پیسے ہیں ، اگر ان پیسوں پر ایک سال گزر جائے ، ان پر آپ کو تصرف حاصل ہے ، اور ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر ہیں تو ایک لاکھ پینتیس ہزار ہیں تو اس پر زکاۃ ہوگی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ