سوال (5261)
اچانک کاروبار کا بند ہونا ہر طرف سے رکاوٹیں سب کچھ کرنا چاہتا ہوں بلکل توفیق نہ ملنا اور گھبراہٹ محسوس کرنا خواب میں جھٹکے آنا کاروبار بلکل زیروں یعنی مائنس ہوجانا چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا اور پریشان رہنا ہر چیز ہاتھ سے نکلنا بغیر کسی وجہ صبح شام اذکار میں اور مسجد جانے میں دل کا نہ لگنا، عجیب عجیب وسوسے آنا اور ڈراؤنے خواب دیکھنا، یہ سب علامات مجھ میں موجود ہیں اور الحمدللہ میں قرآن اور سنت والوں کیساتھ وابستہ بھی ہوں، میں سکریپ کا کاروبار کرتا ہوں، روزانہ دو تین گاڑیاں مال ملتا تھا، پتہ نہیں آزمائش ہے یا نظر یا جادو؟ علماء کرام سے درخواست ہے کہ میری رہنمائی کریں؟
جواب
آپ اپنے آپ کو چیک کریں، نماز اور ذکر و اذکار کا اوقات چیک کریں، کون کون سے اذکار کرتے ہیں، خصوصاً رقیہ شرعیہ کریں، یا کوئی کتاب و سنت سے رقیہ کرنے والا راقی ہو، اس سے رقیہ کروائیں، ممکن ہے کہ کوئی بات ظاہر ہو جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ