سوال (5916)

عدل اور انصاف میں کیا فرق ہے؟

جواب

“ہماری اردو زبان میں عدل اور انصاف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن ان میں فرق ہے۔ عدل کا مطلب یہ ہے کہ ہر حقدار کو اس کا حق ملے۔
جیسے اگر ایک بچہ پہلی یا دوسری کلاس میں پڑھ رہا ہے، تو اس کے اخراجات اور اگر ایک بچہ سولہویں کلاس میں پڑھ رہا ہے، تو اس کے اخراجات برابر نہیں ہو سکتے یہ عدل ہے۔
ایک انسان کی دو بیویاں ہیں، ایک بیوی کے دو بچے ہیں اور دوسری کے چھ بچے ہیں، تو ظاہر ہے کہ دو بچوں والی بیوی کو کم خرچہ ملے گا، اور چھ بچوں والی کو زیادہ۔ یہ عدل ہے۔
انصاف ’نصف‘ سے ہے یعنی برابری۔
کہ اگر سولہویں کلاس والے بچے کا خرچہ بیس ہزار ہے، تو پہلی یا دوسری کلاس والے بچے کو بھی بیس ہزار دے دیا جائے یہ انصاف ہے۔
لیکن اردو زبان میں بالعموم ان دونوں الفاظ میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا، دونوں کو ایک ہی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔”

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ