سوال (2577)
اگر کوئی عورت عدالت میں خلع کے لیے رجوع کرتی ہے اور عدالت جو ہے وہ بغیر اطلاع دیے خاوند کو نوٹس دیے خلع جاری کر دیتی ہے تو شرعاً خلع کیسا ہوگا؟
جواب
عورت خلع کا مقدمہ عدالت میں اس وقت دائر کرواتی ہے، جب شوہر نہ اس عورت کو بسائے اور نہ ہی اس عورت کو آزاد کرے، یاد رہے کہ میں عمومی بات کر رہا ہوں، استثنائی مسئلے الگ ہیں، عدالت اگر نکاح فسخ کردیتی ہے، تو وہ نکاح فسخ شمار ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ