سوال 6933
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
لڑکی کا خاوند بیرون ملک میں تھا اور واپس نہیں آتا تھا، پاکستان میں اس لیے لڑکی نے اپنی مرضی سے عدالت سے خلع کا نوٹس نکلوا لیا اور خاوند کے علم میں بھی نہیں تھا وہ اس بات سے بے خبر ہے اور لڑکی نے عدت بھی پوری کی اپنے لحاظ سے۔ اب دوبارہ صلح کرنا چاہتے ہیں دونوں فریقین تو کیا صورت ہو گی؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
خاوند کی رضا مندی یا اس کے علم بغیر خلع واقع نہیں ہوتا۔
لہذا صورت مسئولہ میں وہ دونوں فریقین أگر دوبارہ صلح کرنا چاہتے ہیں تو دوبارہ صلح کر سکتے ہے۔
واللّٰہ أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم عثمان زید حفظہ اللہ
بظاہر تو یہ خلع واقع ہو چکی ہے اور زیادہ تر علماء کا یہی خیال ہے۔ اگرچہ یہ بھی درست موقف ہے کہ شوہر کو کم از کم علم تو ہونا چاہیے تھا۔ لیکن اب ظاہر سی بات ہے کہ جہالت کا دور دورہ ہے اور سب طرف یہی صورتحال ہے۔ واللہ اعلم، لوگ فتوے لینے کے لیے اکثر وہاں جاتے ہیں، پہلے حرکات و سکنات کر کے، لڑ بھڑ کر اور علیحدہ ہو کر۔
لہٰذا بہتر یہی ہے کہ قانون کی اس ڈگری کو مدنظر رکھا جائے اور تجدیدِ نکاح ان دونوں فریقین کے لیے کروائی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



