سوال (1733)
قربانی والے جانور کے عیوب کے متعلق عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے قول کی بنا قربانی والا جانور قربانی کے لیے درست ہو گا ؟
جواب
مشہور صحابی سید نا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
” إن كان أصابها بعدما اشتريتموها فأمضوها، وإن كان أصابها قبل أن تشتروها فأبدلوها”
[السنن الكبرى للبيهقی: جلد 5 صفحه: 397 وسندہ صحیح]
اگر یہ نقص و عیب تمھارے خریدنے کے بعد واقع ہوا ہے تو اس کی قربانی کر لو اور اگر یہ نقص و عیب تمھارے خریدنے سے پہلے واقع ہو اتھا تو اس جانور کو بدل لو “یعنی دوسرے جانور کی قربانی کرو”
جی اگر جانور خریدنے کے بعد نقص واقع ہوا ہے تو اس صورت میں وہ جانور ذبح ہو سکتا ہے ، لیکن اگر وہ شخص متبادل جانور لینے کی استطاعت رکھتا ہو تو اولی بات ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ