سوال (3277)
ایک کمپنی ہے جس میں صرف ایڈ دیکھنے کے پیسے ملتے ہیں یعنی نمبر ایڈ کرنا ہےاور ایڈز دیکھنے ہیں، ایڈز میں کوئی فحش بھی نہیں ہوتا ہے، بندہ ایڈ دیکھتا جاتا ہے، تو ڈالرز میں پیسے بنتے جاتے ہیں جو کہ ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے نکالنے ہوتے ہیں اس میں کوئی روپیہ نہیں انویسٹ کرنا پڑتا بالکل فری ہے، لیکن اس میں ڈیٹا بھی خرچ ہوتا ہے اور محنت بھی لگتی ہے اور دھوکا بھی نہیں ہوتا، تو کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے؟ اس کی حرمت کے بارے میں بتائیں۔
جواب
ایڈز میں تصاویر اور میوزک ہوتا ہے، یاد رکھیں کہ ان چیزوں سے ایڈز خالی نہیں ہوتے ہیں، اور یہ فعل لغو ہے، یقیناً اس کے پیچھے ان کے مقاصد ہونگے، جو کہ سامنے نہیں ہیں، یہ غرر اور دھوکے کے زمرے میں آتا ہے، لہذا یہ کام نہیں کرنا چاہیے، کم سے کم آپ کے سوال کے مطابق فتویٰ لگایا جائے تو شبے کا فتویٰ لگے گا، معیشت اور کھانے پینے میں یہ بنیاد ہے کہ جو شبے میں واقع ہوجاتا ہے، وہ حرام میں واقع ہوجاتا ہے، لہذا بچنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ