سوال (4741)
سولہ دن ہو گے ہیں ایک بھائی کو فالج ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو یورن کنٹرول نہیں ہوتا یورن اکثر کپڑوں کو لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتے اس بارے میں رہنمائی کر دیں نماز کی وجہ سے کافی پریشان ہیں کہہ رہے ہیں نماز کیسے پڑھوں؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
جواب
ان کو گھر والے سپورٹ کریں یا ہیلپر ان کو دیں، جو گھر کا فرد ہو خواہ بھائی ہو یا رشتے دار، گلوز کے ذریعے وہ ان استنجاء کروا دے اور پمپر لگوا دیں، پمپر، زیر جامہ یا انڈر ویئر کے ذریعے ایک وضوء سے ایک نماز پڑھ لیں، اگلی نماز میں پھر ان کو صاف کرکے وضوء کروا دیا جائے، ایک صورت یہ ہے، اگر معاملہ اس سے زیادہ گمبھیر ہے تو پھر دو نمازوں کو جمع کرلے، ظہر کو مؤخر کردے، عصر کو مقدم کردے، اس طرح کی کوئی ترتیب بنائے، بہرحال مریض ہے تو ایک مرتبہ واش کرنے سے ایک نماز پڑھ سکتا ہے، اگر معاملہ گمبھیر ہے تو نمازوں کو جمع کرلے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




