سوال (2704)

میں ایک انٹر میڈیٹ کی اکیڈمی میں اسلامیات اور ترجمہ کا سبجیکٹ پڑھاتا ہوں، بوائز اور گرلز دونوں کو پڑھاتا ہوں، انٹر کی طالبات جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ جوان ہی ہوتی ہیں، چند طالبات پراپر برقعہ اسکارف اور مکمل پردے میں ہوتی ہیں، مگر اکثر صرف سادہ کپڑوں میں اور اسکارف کے ساتھ مارکس پہنا ہوتا ہے اور کبھی کوئی ایسی بھی ہوتی ہے جو دوپٹہ صرف گلے میں پہنتی ہے تو کیا ایسی طالبات کو پڑھانا صحیح ہے، جبکہ میں نے اس نیت سے پڑھانا شروع کیا تھا کہ اگر یہ میدان ہم اہل حدیث نے چھوڑ دیا تو توحید کی بات کون کرے گا جبکہ ہمارے ملک میں زیادہ طبقہ ادھر سے ہی بڑے اداروں میں جاتا ہے۔

جواب

اگر آپ کو اختیارات حاصل ہیں تو آپ اہتمام کروائیں، گاہے بگاہے نصیحت بھی کردیں، اس طرح ان شاءاللہ پردے کا اہتمام ہوجائے گا، باقی شریعت کے دائرے کو ملحوظ رکھا جائے گا، آپ اپنی کوشش ضرور کریں ، ہم اس میں سختی نہیں پاتے ہیں، باقی آپ طالبات کو بھی نصیحت کریں، انتظامیہ کو بھی نصیحت کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ