سوال (3384)

کیا افیم کی کھیت پر کام کرنے والے کو ہم اپنے گھر میں رہنے کے لیے جگہ دے سکتے ہیں؟ وہ مزدور ہیں، انہوں نے رہائش کے بارے میں سوال کیا ہے؟

جواب

یہ اس پودے کی کاشت کرتے ہیں، جو حرام ہے، حرام آور چیزوں میں استعمال ہوتا ہے، ان کو جگہ کرایہ پر نہیں دینا چاہیے، یہ بالکل اس طرح ہے، جس طرح بینک کو جگہ کرائے پہ دینا صحیح نہیں ہے، کیونکہ بینک ایک سودی ادارہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ