سوال (4181)

ہفتہ کو رات دس بجے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، عقیقہ اس حساب سے کب ہوگا؟

جواب

رات شمار نہیں ہوگی، دوسرے دن سے شمار کریں، یعنی اتوار سے شمار کریں، اس حساب سے سات دن لگا لیں۔ ہفتے کے دن جا کر سات دن بنتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ